کراچی کے علاقے میں ملیر سٹی میں شہری کے رونے پر ڈاکوؤں کو ترس آگیا جس پر انہوں نے اس سے چھینا ہوا موبائل فوری واپس کردیا۔کراچی کے علاقے ملیر میں دو موٹرسائیکل سواروں نے راہ گیر شہری سے موبائل فون چھین لیا اور ملزمان نے مزید تلاشی لی تو شہری رونے لگا۔شہری کی فریاد پر ڈاکوؤ ںکو ترس آگیا اور موبائل فون فوری واپس کردیا ۔واضح رہے کہ ستمبر2020ءمیں پیش آنے والے واقعے میں کراچی ہی میں فوڈ ڈلیوری بوائے کو لوٹنے والے ڈاکوؤں نے اس کے رونے پر اس کا موبائل فون چھینی گئی رقم واپس کردی تھی۔
جرائم
کراچی:شہری کے رونے پر ڈاکوؤں کو ترس آگیا،موبائل واپس کردیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 764 Views
- 1 سال ago