گورنر ہائوس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے سندھ کلچرل فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز سمیت کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔ گورنر سندھ ہاس کراچی کے سبزہ زار میں سندھ کلچر فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا، فیسٹیول میں سندھ کی پہچان اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں ایران، روس، چین، جاپان، عمان، قطر، بحرین ، بنگلادیش، افغانستان سمیت دیگر ممالک کے قونصل جنرلز، سیاسی شخصیات سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سندھ دھرتی کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، سندھ دھرتی کی ثقافت کا پیغام محبت اور بھائی چارہ ہے.انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے گورنر ہاس 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے، گورنر ہاس میں بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت اقلیتوں کے بھی تہوار منائے گئے ہیں۔
پاکستان
کراچی ، گورنر ہائوس میں سندھ کلچر ل فیسٹیول کا انعقاد
- by Daily Pakistan
- دسمبر 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 234 Views
- 1 سال ago

