محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 9 جولائی تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔کراچی شہر اور مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ حیدرآباد، دادو، جامشورو، قمبر، تھرپارکر، عمر کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، ٹھٹہ، سجاول اور بدین میں بھی کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔دوسری جانب میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کے انڈر پاسز کا دورہ کیا اور بارشوں سے قبل ان کی صورتحال کاجائزہ لیا۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کوشش کی جائے بارشوں کے دوران انڈر پاسز میں پانی رکنے نہ پائے۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے تمام متعلقہ محکمے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے
موسم
کراچی سمیت سندھ میں آج سے 3 روز تک بارش کی پیش گوئی
- by Daily Pakistan
- جولائی 7, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 579 Views
- 1 سال ago