کراچی پاکستان کا لاوارث شہر ہے جہاں قانون نام کی کوئی شے موجود نہیں۔آپ کے پاس پیسہ ہے تو آپ کراچی میں آکر کچھ بھی کریں آپ سے کوئی نہیں پوچھے گا۔آپ عوام کا پانی عوام کو فروخت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے لئے کراچی بہترین چوائس ہے۔آپ شہریوں کی جگہ پر ان کی گاڑی کھڑی کرنے کے پیسے وصول کرنا چاہتے ہیں تو اس حوالے سے بھی کراچی ہی کا نام آپ کے دماغ میں گونجے گا۔کراچی میں ہر طرح کے عذاب مسلط ہیں وہیں آج کل پارکنگ مافیا بھی اپنے کام میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہا ہے۔کراچی میں کے الیکٹرک بھی ہے جو ماہانہ بل ادا نہ کرنے پر فوری طورپر آپ کے دروازے پر پہنچ جاتا ہے۔کراچی میں تفریحی مقامات پر جانے پر ایک قسم کی پابندی ہے کیوں کہ وہاں بھی غیروں کا قبضہ ہے۔ٹریفک پولیس بھی کراچی والوں کیلئے عذاب سے کم نہیں اس میں بھی مقامی پولیس اہلکار نہ ہو نے کے برابر ہیں۔ضلع کیماڑی میں سمگلنگ کا سامان بلا خوف وخطر بک رہا ہے اور فروخت کرنے ورالے بھی آپ کو پاکستان نہیں بلکہ دوسرے ملک کے شہری ملیں گے۔کراچی میں قانون صرف کراچی والوں کیلئے ہے۔
علاقائی
کراچی عذاب کی زد میں ہے جہاں قانون نام کی کوئی چیز نہیں
- by Daily Pakistan
- نومبر 26, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 884 Views
- 2 سال ago