پاکستان

کراچی میں زکوۃ تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 3 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں زکوۃ تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 3 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی: سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب نجی کمپنی میں زکوۃ کی تقسیم کے دوران بھگدڑمچنے سے 3 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے، سندھ حکومت نے لواحقین کیلیے فی کس پانچ لاکھ جبکہ ہر زخمی کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق بھگدڑ مچنے سے نالے میں گرنے سے خواتین بھی جاں بحق ہوئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو عباسی اسپتال منتقل کیا کیا۔ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کار کے مطابق راشن کی تقسیم کے دوران بجلی کا تار گرنے کی وجہ سے بھگدڑ مچی تاہم بعد میں اس دعوے کی تردید کردی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد بے ہوش بھی ہوگئے۔پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حادثے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے، مرنے والوں اور زخمیوں کی خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔ایس پی بلدیہ ٹاؤن کے مطابق کمپنی کی جانب سے راشن تقسیم کی اطلاع نہیں دی گئی تھی، بھگدڑ کے دوران پانی کی لائن لیک ہوئی، جس میں بجلی کا تار گرا اور یہی ہلاکتوں کا سبب بھی بنا۔ پولیس نے کمپنی سے 7 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے کہا کہ فیکٹری میں چار سو سے زائد افراد موجود تھے، اس دوران پھگدڑ مچی، انتظامیہ کو بھی کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ اموات دم گھٹنے کیوجہ سے پیش آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri