کراچی:کراچی میں پانی کا بحران سنگین شکل اختیارکرگیا، شہر کو 3دن میں 75 کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے، سات میں سے 4 ہائیڈرنٹس سے بھی پانی کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔تفصیلات کے مطابق واٹرکارپوریشن کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں لائنوں میں آنے والے رسا کے مرمتی کام کی وجہ سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ہفتے کی صبح سے شٹ ڈان کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے میئر کراچی یرسٹر مرتضی وہاب نے شہر کا دورہ کرکے پانی کی لائنوں کے مرمتی کام کا معائنہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا، دورے کے دوران ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان سمیت دیگر اعلی حکام ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر انہوں نے مرمتی کام مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کیے، میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے لائنوں کا کام کیا جارہا ہے جبکہ رسا ختم ہونے سے لیاری صدر اولڈ سٹی ایریا ، کلفٹن، چنیسر ٹان، جناح ٹان، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور ضلع وسطی میں سمیت شہر بھر میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل تمام رسا کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں کیونکہ رسا کا کام کرنے کا مقصد ماہ رمضان کے دوران شہر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب اطلاعات کے مطابق کراچی میں 3 دن میں شہر کو 75 کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے شہر کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی بند ہے، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، 7 میں سے 4 سرکاری ہائیڈرنٹس سے بھی پانی کی فراہمی بند ہے۔ کراچی میں لائنوں کی مرمتی کام کی وجہ سے لانڈھی ، کورنگی ، ملیر، شاہ فیصل کالونی ، گلشن اقبال ، پی آئی بی کالونی ،اولڈ سٹی ایریا ، ڈیفنس ، کلفٹن ، لیاقت آباد، ناظم آباد، گلہبار سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے۔
پاکستان
کراچی میں پانی کا بحران سنگین شکل اختیارکرگیا
- by Daily Pakistan
- فروری 24, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 192 Views
- 5 مہینے ago