پاکستان جرائم

کراچی میں 7 ماہ کے دوران 44 ہزار سے زائد وارداتیں، سب سے زیادہ کونسی وارداتیں ہوئیں؟

کراچی میں 7 ماہ کے دوران 44 ہزار سے زائد وارداتیں، سب سے زیادہ کونسی وارداتیں ہوئیں؟

کراچی میں 7 ماہ کے دوران اب تک 44 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، 7 ماہ کے دوران جرائم کا سی پی ایل سی ریکارڈ آج نیوز نے حاصل کرلیا۔اسٹریٹ کرائمز پر سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی 7 ماہ کے دوران کراچی میں 44 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، سب سے زیادہ موٹر سائیکل کی چوری اور چھیننے کی وارداتیں رونما ہوئیں، سال 2024 کے 7 ماہ کے دوران یہ تعداد 31 ہزار سے زائد رہی، اس کے علاوہ ایک ہزار سے زائد گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں۔سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق 7 ماہ کے دوران شہریوں سے 11 ہزار سے زائد موبائل فون چھینے گئے، سب سے زیادہ جنوری میں 7 ہزار 815 وارداتیں ہوئیں، سب سے کم جون میں 4 ہزار 954 وارداتیں رپورٹ کی گئیں، جنوری ، فروری اور مارچ میں کرائم کا گراف اوپر جاتا رہا، ماہ اپریل سے وارداتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی 7 ماہ کے دوران اغوا برائے تاوان کی 12 وارداتیں رپورٹ کی گئیں، سال 2024 میں ماہ جولائی تک بھتہ طلب کرنے کے 57 واقعات رونما ہوئے جبکہ چوری اور چھینی گئی اشیا کی برآمدگی کی شرح انتہائی کم رہی سی پی ایل سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 11 ہزار سے زائد چھینے گئے موبائل فون میں سے محض 123 برآمد ہوئے جبکہ 31 ہزار سے زائد چوری اور چھینی گئی موٹرسائیکلوں میں سے ایک ہزار 66 برآمد کی گئیں۔کراچی میں رات گئے فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آئے، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے، اورنگی ٹاون میں مذہبی جماعت کے جنرل سیکرٹری فائرنگ سے محفوظ رہے، دوسری جانب گلبہارعید گاہ گراونڈ، شیر شاہ پراچہ پل اور اورنگی ٹان میں مبینہ پولیس مقابلے ایک زخمی سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون اسلام چوک پر شہدائے اسلام کانفرنس ہو رہی تھی کہ تاج محمد حنفی شہدائے اسلام کانفرنس میں شرکت کر کے واپس گھر کی جانب جا رہے تھے کہ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس میں تاج محمد حنفی فائرنگ سے محفوظ رہے جبکہ حملہ آوار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے