کراچی: اہل کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ تک قیمت بڑھانے کی درخواست پر سماعت نیپرا میں جاری ہے۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں اضافہ 2022-23کی مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مانگا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کی حکومتی درخواست پر نیپرا میں سماعت شروع ہو چکی ہے۔نیپرا حکام کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2022ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے اضافہ مانگا گیا ہے۔ جولائی تا ستمبر 2022ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کےتحت4.45 روپے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے جب کہ اپریل، مئی اور جون کے لیے 5 روپے 46 پیسے بھی وصول کیے جانے کی درخواست ہے۔ دیگر ڈسکوز صارفین سے ایڈجسمنٹ کی وصولیاں کی جا چکی ہیں۔ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے بعد تقریباً 8روپے سے زائد کا اضافہ بنتا ہے۔ صنعتوں کے لیے ایڈجسٹمنٹ کو شامل کر کے فی یونٹ ریٹ 37سے 47روپے ہوجائے گا، جب کہ صرف انڈسٹری کے لیے ٹیرف میں یہ اضافہ بغیر ٹیکسز کے ہوگا۔دوران سماعت وزارت توانائی حکام نے بتایا کہ ستمبر تا اکتوبر 3روپے 21پیسے کی درخواست کی گئی تھی۔ ستمبر تا نومبر 47پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی۔ اکتوبر تا مارچ 2024 تک 3 روپے 55پیسے اضافے کا کہا گیاہے۔ اکتوبر تا ستمبر سرچارج کی مد میں ایک روپے 52پیسے اضافے پر پہلے سماعت ہو چکی۔ اکتوبر 2022تک کے الیکٹرک صارف پر تقریبا ً 11روپے تک کم ٹیرف لاگو ہوا۔ ڈسکوز کے صارفین سے پہلے جو وصولیاں کی جاچکی ہے وہی اب کے ای سے کرنی ہیں۔نیپرا کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ اس قدر ٹیرف میں اضافے سے کیا صنعت چل جائے گی ؟ سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں ورکنگ پیش کردی گئی، جس پر اتھارٹی نے سوال کیا کہ اس ورکنگ کے لحاظ سے کون سے صارفین پر کم بوجھ پڑ رہا ہے؟نیپرا کے ممبر سندھ نے پوچھا کہ کتنے لوگ ہیں جن کا اگست کے ماہ میں بل 3 ہزار کچھ روپے تک ہوگا؟ آپ ایسا نہ کریں پورے پاکستان میں بلوں کا معاملہ زیر بحث ہے۔ ڈسکوز کے سی ای او کو بھی اوور بلنگ اور دیگر شکایات پر بلایا گیا ہے۔
پاکستان
کراچی کیلئے بجلی 10.32روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت
- by Daily Pakistan
- ستمبر 11, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 329 Views
- 2 سال ago

