پاکستان موسم

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ شارعِ فیصل، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ایئر پورٹ روڈ، ملیر ہالٹ، ملیر کینٹ، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، کورنگی اور لانڈھی کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے موسم میں شہری برقی آلات اور پانی کی موٹر کے استعمال میں احتیاط کریں۔ترجمان نے کہا کہ شہری ٹی وی، انٹرنیٹ کیبلز اور ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کی ترسیلی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں، حفاظتی اقدامات کے تحت نشیبی علاقوں میں عارضی طور پر بجلی بند کی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے