پاکستان

کرم: آج سے مورچوں کی مسماری شروع، مختلف ٹیمیں تشکیل

کرم: آج سے مورچوں کی مسماری شروع، مختلف ٹیمیں تشکیل

ضلع کرم میں آج سے مورچوں کی مسماری شروع کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ کرم کیڈپٹی کمشنر اشفاق خان کا کہنا ہے کہ کوہاٹ امن معاہدے کے مطابق یکم فروری تک ضلع میں مورچے مسمار کیے جائیں گے اور اسلحہ جمع کیا جائے گا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کرم نے کہا کہ ابتدائی مراحل میں دونوں فریقین کے ایک ایک گاں کے بنکر مسمار کئے جائیںگے، ٹیمیوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موجود ھوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کلیئرنس کے بعد امدادی کھیپ روانہ کی جائیگی، کرم میں تاحال دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے، کرم میں تین مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہییں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کرم میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے فیصلے اور معاہدے کے تحت بنکرز گرانے کے احکامات جاری کردیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر کرم نے متعلقہ اداروں کو حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ لوئر کرم گاں خارکلی اور بالش خیل میں بنکرز ختم کیے جائیں، بنکرز ختم کرنے پر کل سے کام شروع ہوجائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اپر و لوئر کرم کو موقع پر حاضر رہنے اورمورچے ختم کرنے کے لیے ضروری اوزار اور ورکرز لے جانے کی ہدایت کی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی طور پر دونوں فریقین کے ایک ایک گاں سے بنکرز ختم کیے جائیں گے اور دونوں گاں میں بنکرز ختم کرنے کیلئے 14 رکنی سرکاری ٹیم جائے گی۔خیال رہے کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں کرم میں بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور یہ شق فریقین کے درمیان معاہدے میں بھی شامل کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے