مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ گرینڈ جرگے کے معاہدے کے مطابق کرم میں ہر حال میں امن کو یقینی بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر پر حملہ امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام سازش تھی، کرم کے عوام امن دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کے لئے انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں، وزیراعلی نے سختی سے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو وقتی طور روک دیا گیا ہے، کلیئرنس ملنے کے بعد عنقریب قافلے کو روانہ کیا جائے گا۔
پاکستان
کرم میں امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: بیرسٹر ڈاکٹر سیف
- by Daily Pakistan
- جنوری 5, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 29 Views
- 2 دن ago