سا ئنس و ٹیکنالوجی

کروڑوں نوری سال دور کہکشاؤں کے تصادم کا منظر

خلاء گہرائیوں میں سوالیہ نشان جیسی پُراسرار شے کی نشان دہی

کوکمبو، چلی: اگرچہ خلا وسیع ہے لیکن اس کی وسعت کہکشاؤں کو آپس میں ٹکرانے سے نہیں روک سکتی بالخصوص جب کہ وہ اربوں سال بڑی ہوں اور چھوٹی کہکشائیں ان کے قریب آجائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چلی میں وکٹر ایم بلانکو ٹیلی سکوپ کے ذریعے امریکی محکمہ توانائی کے ڈارک انرجی کیمرے میں دو بڑی مگر مختلف حجم کی کہکشاؤں کے تباہ کن تصادم کو قید کیا گیا۔چلی کے شہر کوکمبو میں موجود سیرو ٹولولو انٹر-امریکن آبزرویٹری کے محققین نے بڑے پیمانے پر سرپل کہکشاں NGC 1532 جسے عام طور پر Haley’s Coronet کہا جاتا ہے، کی ڈارک انترجی کمیرے سے تصاویر لیں جس میں ہیلی کورونیٹ کہکشاں کو بہت چھوٹی کہکشاں NGC 1531 کو خود میں ضم کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ یہ منظر زمین سے 5 کروڑ 50 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر پیش آیا۔محققین نے بتایا کہ نئی تصاویر یہ ظاہر کرتی ہیں کہ کس طرح چھوٹی کہکشائیں بھی ایک بہت بڑی کہکشاں NGC 1532 کے کشش ثقل کے پہلوؤں کو متاثر کر سکتی ہیں جو آخر کار متعدد چھوٹی کہکشاؤں کو ’نِگلنے‘ کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے