قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ان کی شادی کی تقریب پشاور میں ہوگی۔قومی کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے، محمد حارث کی بارات کی تقریب پشاور میں ہوئی۔برات کی تقریب میں دوست احباب اور عزیز و اقارب کی شرکت، محمد حارث کی ولیمہ کی تقریب آج ہو گی۔محمد حارث کے بھائی محمد انس نے بتایا کہ حارث کی شادی خاندان میں ہوئی ہے، ہم حارث کی خوشگوار زندگی کے لیے دعاگو ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو محمد حارث نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوشخبری سنائی تھی اور اپنی کچھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
کھیل
کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 3, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 125 Views
- 5 مہینے ago
