میلبرن: آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان کردیا۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے میلبرن کرکٹ گراونڈ (ایم سی جی) کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلہ کا نام دیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کرکٹ میلہ ایم سی جی کے گیٹ نمبر چار کے باہر لگایا جائے گا۔ کرکٹ میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لیے رنگارنگ اسٹالز لگائے جائیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مزید کہنا ہے کہ اس دوران شائقین کرکٹ چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی اسکرین پر میچ دیکھ سکیں گے۔ کرکٹ میلہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتداِئی 3 روز تک جاری رہے گا۔ پہلے روز ٹاس سے قبل پاکستانی فینز کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
کھیل
کرکٹ آسٹریلیا کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران میلہ سجانے کا اعلان
- by Daily Pakistan
- دسمبر 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1329 Views
- 2 سال ago

Related Post
پاکستان, خاص خبریں, دنیا, کھیل
سعودی عرب میں’رونالڈو لاپتہ‘ پوسٹر وائرل، مداحوں کا طنز
فروری 5, 2026
