راولپنڈی:پاک فوج میں کمان تبدیلی کی تقریب کا جی ایچ کیو میں آغاز ہوگیا ہے اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے والے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سب سے پہلے یادگار شہداء پر حاضری دی ہے۔جنرل قمر جاوید باچہ نے جی ایچ کی آمد یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کیے۔تقریب میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔کمان کی تبدیلی کی تقریب میں نئے آرمی چیف عاصم منیر فور سٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگائے ہوئے شریک ہیں۔اہم تقریب میں چیئرمین جوائنٹس چیفس آف سٹاف کمیٹی مسلح افواج کے سربراہان،سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران،ان کی فیملیز کے علاوہ وفاقی سیکرٹریز اور دیگر مہمان بھی شریک ہیں۔اس موقع پر راولپنڈی میں مخصوص علاقوں میں میٹرو بس اور موبائل فون سروس بھی بند کی گئی ہے جب کہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
خاص خبریں
کمان تبدیلی کی تقریب،جنرل باجوہ اور جنرل عاصم کی یادگار شہداء پر حاضری
- by Daily Pakistan
- نومبر 29, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 935 Views
- 2 سال ago