ماہرمعاشیات ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی آپسی لڑائی سے معیشت کمزوری کاشکار،سیاست میں مشکل فیصلے کرنا ضروری ہیں، ملک میں سیاست میں عدم برداشت بڑھ رہی ہے،سری لنکامیں بھی سیاسی چپقلش کے باعث ہی حالات خراب ہوئے،پاکستان میں بدقسمتی سے ایسی ہی صورتحال درپیش ہے،ہمیں دوست ممالک کے قرضے بھی اس سال واپس کرنے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کے دوران کیا۔ ماہر معاشیات ڈاکٹر سلمان شاہ نے ایس کے نیازی کے سوال کے جواب میں کہا کہ کمزوراکانومی ہمارے ملک کیلئے مسئلہ رہی ہے،معیشت بہترہوگی توبیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی،سیاسی جماعتوں کی آپس کی لڑائی سے معیشت کمزوری کاشکارہے،ہمارے ملک میں سیاست میں عدم برداشت بڑھ رہی ہے،ہمیں سیاست میں مشکل فیصلے کرناپڑیں گے،صاف وشفاف الیکشن کے انعقادسے ہی معیشت کی بہتری ممکن ہے،ڈاکٹرسلمان شاہ نے مزید کہا کہ سری لنکامیں بھی سیاسی چپقلش کے باعث ہی حالات خراب ہوئے،پاکستان میں بدقسمتی سے ایسی ہی صورتحال درپیش ہے،ہمیں دوست ممالک کے قرضے بھی اس سال واپس کرنے ہیں۔ماہرمعاشیات ڈاکٹر شمائل دادنے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حالات کچھ پہلے سے مشکل چل رہے تھے،کوروناکے باعث بھی ہماری معیشت مشکل سے دوچاررہی،بدترین سیلاب بھی ہماری معیشت کی بہتری کی راہ میں ر کاوٹ بنا،سیلاب کے باعث معیشت کوشدیدنقصان پہنچاانفراسٹرکچربری طرح تباہ ہوا،ہمارے ملک میں معیشت پرہمیشہ سیاست کی گئی،سیاسی جماعتوں کے ایسے رویوں سے بے یقینی کی صورتحال پیداہوتی ہے،تمام سیاسی جماعتوں ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ایک ہوجائیں،ملکی اکانومی بہترہونے سے ہی ہماری سیاسی پوزیشن مستحکم ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان
معیشت و تجارت
کمزوراکانومی ہمارے ملک کیلئے مسئلہ رہی ہے، آپسی لڑائی سے معیشت کمزوری کاشکار ڈاکٹر سلمان شاہ
- by Daily Pakistan
- دسمبر 15, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 478 Views
- 2 سال ago