کوئٹہ کی سڑکوں پر 32 ہزار بغیر لائسنس کے آٹو رکشے چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقت کے مطابق کوئٹہ کی سڑکوں پر 40 ہزار کے قریب آٹو رکشے چل رہے ہیں، کوئٹہ میں صرف 8 ہزار آٹو رکشوں کو لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔حمزہ شفقت نے کہا ہے کہ غیر قانونی رکشہ مالکان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، کراچی سے کوئٹہ رکشہ لانے اور فروخت کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں رکشہ شورومز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، گرین بس سروس پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بہترین سہولت ہے۔کمشنر کوئٹہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 8 گرین بسیں چل رہی ہیں، بسوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان
کوئٹہ میں 32 ہزار بغیر لائسنس آٹو رکشے چلنے کا انکشاف
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 10, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 191 Views
- 2 مہینے ago