بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے۔پولیس کے مطابق بم دھماکہ ایسٹرن بائی پاس پر پولیس موبائل کے قریب ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکہ ہوتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاکستان
کوئٹہ پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ، 3 افراد زخمی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 87 Views
- 3 مہینے ago