کوہاٹ میں گاڑی پرفائرنگ سے سابق ضلع ناظم ملک اسد خان جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق ملک اسد خان کی گاڑی پر پنڈی روڈ پر فائرنگ کی گئی، واقعے میں کوہاٹ ضلع کے سابق ناظم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔حکام کے مطابق ملک اسد خیبر پختونخوا کے سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ملک نوید کے بھائی تھے۔ اس سے قبل نوشہرہ میں رشکئی کے قریب گاڑی پرفائرنگ کے واقعے میں سینئر سول جج محمدحیات اوران کے بہنوئی وکیل خالد خان جاں بحق ہوئے۔
پاکستان
کوہاٹ میں سابق ضلع ناظم ملک اسد خان کو قتل کردیا گیا
- by Daily Pakistan
- اپریل 15, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 18 Views
- 6 گھنٹے ago