پاکستان دنیا

کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں ، امریکا

کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں ، امریکا

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکا کھیلوں کی سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے۔ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں باہمی تعلقات پر بات کرسکتے ہیں۔انہوں نے 9 نومبر کو بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دار ہے۔نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے