کھیل

کینیڈا کے شہر برامپٹن میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ

کینیڈا کے شہر برامپٹن میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ

کینیڈا کے شہر برامپٹن میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو کہ چار سال میں مکمل ہوگا۔برامپٹن شہر کے میئر پیٹرک بران نے کینیڈا جی ٹی 20 کے چوتھے سیزن کی افتتاحی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے برامپٹن میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کے منصوبے سے متعلق گفتگو کی۔میئر پیٹرک بران نے کہا کہ برامپٹن شہر کرکٹ کے چاہنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور ہم کرکٹ شائقین کے لئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ پیٹرک بران جو پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں، نے کہا کہ برامپٹن میں مجوزہ کرکٹ اسٹیڈیم شمالی امریکا میں سب سے بڑا اسٹیڈیم ہو گا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے معیار کے مطابق ہو گا۔ برامپٹن میں 25 جولائی سے 11 اگست تک جی ٹی 20 کے میچز ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے