کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کا آج 24واں یومِ شہادت عقیدت اور احترام سے منایا جارہا ہے، ان کے یومِ شہادت پر فوج اور عسکری قیادت نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کیپٹن کرنل شیر خان کے یومِ شہادت پر قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان کی بے مثال بہادری ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان نے جرأت، حب الوطنی کی لازوال تاریخ رقم کی، ان کا یوم شہادت افواج کی وطن کے لیے قربانیوں کا مظہر ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا ہے کہ ملک کی آبرو کے لیے جان نچھاور کرنے والے درخشندہ ستارے عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔
پاکستان
کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کا 24واں یومِ شہادت
- by Daily Pakistan
- جولائی 5, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 609 Views
- 3 سال ago

