سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانء پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے خیبر پختون خوا منتقل کرنے کی مقامی شہری کی درخواست 20 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔دورانِ سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہے کہ بانء پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ ہو گا تو خود درخواست دیں گے، ان کے 3 وکلا آج بھی عدالت میں تھے، کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قیدی کے اہلِ خانہ یا قیدی خود ایسی درخواستیں دے سکتے ہیں۔درخواست گزار نے کہا کہ یہ قومی مسئلہ ہے کسی کی ذات کا نہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قومی مسائل آپ رکنِ اسمبلی بن کر سوچیے گا۔جس کے بعد سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مقامی شہری کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔
پاکستان
جرائم
کے پی منتقل کرنے کی درخواست جرمانے کیساتھ خارج
- by Daily Pakistan
- دسمبر 10, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 16 Views
- 2 دن ago