بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 15 November 2026 | پاکستان: 7 جمادی الثانی 1448

قتل کیس ، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اشتہاری قرار

Tuesday, 10 December, 2024

رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہی کو عدالت نے دہرے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری قرار دے دیا۔گجرات کے ایڈیشنل سیشن جج میاں جاوید اکرم نے چودھری مونس الہی کو اشتہاری قرار دیا، چودھری مونس الہی سمیت دیگر ملزمان پر 28 جون 2023 کو چکریاں کے رہائشی یاسر اور محمد یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام تھا۔پولیس کے مطابق اسی کیس میں نامزد ملزم محمد اختر دوران ٹرائل جیل میں وفات پاگیا تھا، چودھری مونس الہی کو ایف آئی آر کے ملزمان کے انکشاف کے بعد اس کیس میں نامزد کیا گیا تھا، سابق وفاقی وزیر کو دفعہ 109 کے تحت ایما مشورہ کا ملزم نامزد کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ تھانہ منگووال میں دہرے قتل کا مقدمہ 29 جون 2023 کو درج ہوا تھا، مقدمہ میں چودھری مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ 19 صفحات پر مشتمل ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *