وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے معیشت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے چار سال میں ملکی معیشت کو تباہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے معیشت بلال اظہر کیانی نے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے جاتے جاتے آئی ایم ایف کے پروگرام کو بھی روکے رکھا، اور انکی عوام کو سبسڈی دینے کے باعث گزشتہ حکومت ایسے حالات پیدا کر گئی جو سری لنکا جیسے ہیں۔
بلال کیانی نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملکی معیشت کو بچانے کیلیے مشکل فیصلے کیے ہیں، خدشہ بلکل تھا کہ جس طرح سری لنکا کے حالات تھے ہمارے ملک کے بھی حالات ایسے نا ہوں، حکومت کے ساتھ عوام کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کوشش ہے کے جلد سے جلد مہنگائی پر بھی قابو پا لیا جائے اور ڈالر کی قیمت کو بھی کنٹرول کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی جائے اور اقدامات اٹھائے جائیں، سیلاب متاثرین کے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے بھی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے فوری طور پر فی خاندان ۲۵۰۰۰ روپے امداد حکومت کی طرف سے جاری کی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وزیراعظم متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں، نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نام کا ایک ادارہ قائم کیا گیا ہے جس کی نگرانی وزیراعظم شہباز شریف خود کر رہے ہیں۔
پاکستان
دلچسپ اور عجیب
گزشتہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، بلال اظہر
- by Daily Pakistan
- ستمبر 4, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1096 Views
- 2 سال ago