پاکستان

گلگت بلتستان کا جشن آزادی ، مرکزی تقریب میں گورنر و وزیراعلیٰ کے ہاتھوں پرچم کشائی

گلگت کے تاریخی چنار باغ میں جشنِ آزادی گلگت بلتستان کی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ، وزیرِ اعلی حاجی گلبر خان، میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس سمیت اعلی حکام اور عمائدین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر یادگارِ شہدا پر پھول رکھے گئے، جی بی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آباو اجداد نے عظیم قربانیاں دے کر اس خطے کو ڈوگرہ راج سے آزاد کروایا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم ملک کی حفاظت کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے