بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.2°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو آرام کا مشورہ دیا ہے ، بلاول بھٹو

Friday, 1 November, 2024

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی طرف سے صدرِ مملکت کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے صدرِ مملکت آصف زرداری کی صحت دریافت کی۔انہوں نے صدر آصف زرداری کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے اپنے والد کے لیے نیک خواہشات پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کے پاوں میں دبئی ایئر پورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے فریکچر ہوگیا تھا۔ایوانِ صدر کے مطابق اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد ان کے پاوں پر 4 ہفتے کے لیے پلاستر کردیا ہے۔صدر زرداری اسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *