دنیا

گنڈاپور کا خواب چکنا چور ، مذاکرات مرکزی حکومتوں کا کا م ہے ، افغان قونصل جنر ل

گنڈاپور کا خواب چکنا چور ، مذاکرات مرکزی حکومتوں کا کا م ہے ، افغان قونصل جنر ل

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی افغانستان سے براہ راست مذاکرات کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔افغان قونصل جنرل محب شاکر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات اعلی سطح کا معاملہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دو اہم پڑوسی ممالک ہیں، دونوں ممالک کی 2 سے 2500 کلومیٹر کی سرحد ہے، مذاکرات کرنا ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے، افغانستان ابھی جنگی صورتحال سے نکلا ہے۔ افغان قونصل جنرل نے کہا کہ امن کے قیام سے ہی دونوں ممالک ترقی کر سکتے ہیں۔ بدامنی کے خاتمے کے لیے پاکستانی حکومت سے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت اور شہری ایک پیج پر ہوں تو ملک ترقی کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے