مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جمہوریت ڈائیلاگ سے چلتی ہے ڈیڈ لاک سے نہیں، پی ٹی آئی پر کون اعتبار کرے گا کہ ان کا احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ کیا پی ٹی آئی کے ماضی کے احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں تھے؟ پی ٹی آئی کے ارادے ہمیں معلوم ہیں، پی ٹی آئی ملک کو آگے بڑھنے سے روکنا چاہتی ہے، آئی ایم ایف دفاتر کے باہر کون مظاہرے کرتا رہا ہے؟
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کو ڈیفالٹ کروانے کے لیے کوششیں کرتی رہی، یہ تحریک چلانے کے حق میں نہیں ان میں سکت بھی نہیں، جب بات چیت ہوتی ہے تو ہی حل نکلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی سے بات ہو گی تو تمام چیزوں پر بات ہو گی، اس وقت پی ٹی آئی کی خیبر پختون خوا حکومت کو ہٹانے کا مناسب وقت نہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ گورنر نے اس وقت عدم اعتماد کی بات کر کے گنڈاپور کی مدد کر دی ہے۔
پاکستان
گورنر نے عدم اعتماد کی بات کر کے گنڈاپور کی مدد کر دی: رانا ثناء اللّٰہ
- by Daily Pakistan
- جولائی 9, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 10 Views
- 5 گھنٹے ago