علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ گڈ گورننس کے ذریعے خود کو ثابت کریں گے۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی حلف برداری کے بعد وزراءکے ناموں کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں جیتنے والے پی ٹی آئی کے 55 فیصد نئے ارکان اسمبلی میں پہنچ چکے ہیں اور ان انتخابات نے پارٹی کے وفادار اور مفاد پرستوں کی نشاندہی کی ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے پہلے ہی رضاکارانہ طور پر ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا انتخاب کیا تھا۔نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ باتوں پر نہیں عملی کام پر یقین رکھتے ہیں، گڈ گورننس سے خود کو ثابت کریں گےاوراپنے ویڑن کے مطابق عوامی بجٹ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا مشن عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش ہے، صوبے میں امن و امان کے قیام، صحت کارڈ کی بحالی اور تعلیمی نظام کی بہتری پر توجہ دیں گے، ہم اپنے پلان کو کو عملی طور پر لاگو کرکے دوربارہ میدان میں اتریں گے۔
پاکستان
گڈ گورننس کے ذریعے خود کو ثابت کرینگے ، علی امین گنڈاپور
- by Daily Pakistan
- فروری 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 248 Views
- 10 مہینے ago