خاص خبریں

ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے دورے کے دوران بنوں گیریژن کے واقعے کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا مقابلہ کرنے والے سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ک فوج کے سربراہ نے یقین دہانی کرائی کے دہشت گردوں کے تمام سہولت کاروں، حامیوں اور ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
فیلڈ مارشل نے عوام کو بھی باور کرایا کہ معصوم پاکستانیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور بدلہ لیا جائے گا جب کہ پاکستان کی اندورنی سلامتی کو سبوتاژ کرنے والے کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے