کراچی: آئی ایم ایف کی بے اعتباری اور تمام مطلوبہ شرائط پوری ہونے کے باوجود پاکستان کے ساتھ اسٹاف معاہدے میں تاخیر سے گزشتہ ہفتے بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی۔آئی ایم ایف کی جانب سے معاہدے کو دوست ممالک سے 6ارب ڈالر کے ڈپازٹ سے مشروط کرنے سے ڈالر بے قابو رہا جس سے ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر 282روپے سے بھی تجاوز کرگیا تھا۔ ڈالر پورے ہفتے اتار چڑھاؤ کا شکار رہا لیکن اسکے ساتھ پاؤنڈ اور یورو کی پرواز بھی انتہائی تیز رفتار رہی۔ماہ رمضان کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر بڑھنے کی امید پر ہفتے کے اختتام پر ڈالر کو بریک لگ گئے اور ذرمبادلہ ذخائر تسلسل سے پانچویں ہفتے بھی بڑھنے سے روپیہ کو سہارا ملا۔ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 281روپے سے تجاوز کرگئے جبکہ ڈالر کے اوپن ریٹ بھی بڑھ کر 285روپے کی سطح پر آگیا۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاو کے بعد 38پیسے بڑھکر 281.71روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2روپے بڑھکر 285 روپے پر بند ہوئی۔برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 6.49روپے بڑھ کر 342.15روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 7روپے بڑھکر 302روپے ہوگئی۔دریں اثنا داخلی سطح پر سیاسی انتشار برقرار رہنے اور آئی ایم ایف کی قرض پروگرام سے متعلق آنکھ مچولی سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج گزشتہ ہفتے محدود اتار چڑھاؤ کے ساتھ مندی کی لپیٹ میں رہی۔وزارت خزانہ کے دعوؤں کے باوجود گزشتہ ہفتے بھی آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول کا معاہدہ نہ ہونے سے سرمایہ کاروں میں مایوسی بڑھی جبکہ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے کی نئی مانیٹری پالیسہ میں شرح سود مزید ایک فیصد بڑھنے کے خدشات سے سرمایہ کار محتاط رہے۔
معیشت و تجارت
ہفتہ رفتہ؛ ڈالر کی اڑان جاری رہی، اسٹاک مارکیٹ میں 63 ارب روپے ڈوبے
- by Daily Pakistan
- مارچ 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 677 Views
- 2 سال ago