پاکستان

ہمارا موقف درست ثابت ہوا،گورنر کا وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا،فواد چوہدری

توہین الیکشن کمیشن کیس؛ فواد چوہدری کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالت نے جوبیان حلفی لیا پی ٹی آئی اس سے اتفاق نہیں کرتی،لاہور ہائیکورٹ کو گیارہ جنوری تک ا سمبلیاں تحلیل نہکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت میں ہمارا موقف درست ثابت ہوا اور لاہور ہائیکورٹ نے گورنر کا وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق گورنر مس کنڈیکٹ کے مرتکب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ چیف سیکرٹری آکر بتائیں کہ انہیں نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے کس نے مجبور کیا اور نوٹیفکیشن کس نے جاری کروایا،گورنر کے غیر آئینی اقدام کو عدالت نے مستردکردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri