پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم اپنے والد کے جبر کو قبول نہیں کریں گے۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز خواجہ آصف نے جس طرح سپیکر سے بات کی، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، خواجہ آصف 80 سالہ بزرگ اور سینئر پارلیمنٹرین ہیں، اس لیے انہیں اس بات کا احساس کرنا چاہیے اور تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔فاٹا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر فاٹا کو ٹیکس چھوٹ دی تھی اور یہ سہولت انہیں اس لیے دی گئی تھی تاکہ وہ ملک کے دیگر علاقوں کے برابر ہو سکیں، لیکن افسوس! انہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔
پاکستان
ہم اپنے باپ کا بھی زور زبردستی والا رویہ نہیں مانیں گے ، اسد قیصر
- by Daily Pakistan
- مئی 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 374 Views
- 8 مہینے ago