یومِ دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب آج رات 8 بجے جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو)میں منعقد کی جائے گی۔ یومِ دفاع کی مرکزی تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف مہمانِ خصوصی ہوں گے۔اس تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اعلی سول و عسکری قیادت بھی شریک ہو گی۔وزیرِ اعظم اور آرمی چیف اس موقع پر یادگارِ شہدا پر پھول رکھیں گے۔تقریب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر خطاب بھی کریں گے۔یاد رہے کہ ملک بھر میں آج یومِ دفاع و شہدا بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔آج کا دن پاکستانی فوج کے ہاتھوں دشمن کے دانت کھٹے ہونے کا دن ہے۔پاک فوج نے 6 ستمبر 1965 کو رات کی تاریکی میں بین الاقوامی سرحد عبور کرنے والے بزدل دشمن کے ارادے خاک میں ملا دیے تھے۔
پاکستان
یومِ دفاع و شہدا،مرکزی تقریب آج رات 8 بجے جی ایچ کیو میں ہو گی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 6, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 254 Views
- 3 مہینے ago