متحدہ عرب امارات نے اپنے برکہ ایٹمی بجلی گھر کی دیکھ بھال اور آپریشنز کی ذمہ داری بھارتی ادارے کے سپرد کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امارتی ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کی ملاقات ہوئی ہے جس دوران توانائی کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے چار مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات جوہری توانائی میں اسٹریٹیجک شراکت داری کریں گے۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ابوظبی نیشنل آئل کمپنی اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان طویل المدتی ایل این جی سپلائی معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔
دنیا
سا ئنس و ٹیکنالوجی
معیشت و تجارت
یو اے ای کے بجلی گھر کی دیکھ بھال اب بھارت کریگا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 10, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 278 Views
- 3 مہینے ago