چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آ ف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے باوجود معاشی ثمرات نہیں مل رہے،مجھے اگلے چند ماہ سیاسی استحکام نظر نہیں آتا،ملک میں سودی نظام کے خاتمہ کیلئے ا قدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آ ف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے اپنی گفتگو کے دوران مزید کہا کہ فیٹف گرے لسٹ سے نکلناپاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے لیکن اس کامیابی کے ثمرات ملک کو حاصل نہیں ہورہے جس کی بڑی وجہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے۔جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہو گا ملک کی معیشت ٹھیک نہیں ہو گی۔ہم سمجھ رہے تھے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد ملکی معیشت ٹھیک اور بیرونی قرضوں میں کمی ہو گی لیکن ایسا نہیں ہوا جس کی وجہ سیاسی بے یقینی ہے اور یہ سیاسی بے یقینی اگلے چند ماہ ختم ہوتی نظر نہیں آتی۔چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آ ف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی کا مزید کہنا تھا کہ ارشدشریف کے واقعہ پردل افسردہ ہے غم میں مبتلاہیں ،اس سانحہ میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے بچنا چاہئے،ہمیں اپنے اپنے سکور سیٹل نہیں کرنے چاہئیں۔اس وقت ملک اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے ،سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ آپسی سیاست چھوڑ کر اس وقت ملکی مفاد کو ترجیح دیں۔عوام بے پناہ مسائل سے دوچار ہیں،خدارا اس پر توجہ دی جائے۔عمران خان کو بھی چاہئے کہ وہ متاثرین سیلاب کی مدد کرے اور لانگ مارچ کو مؤخر کر دے۔ایس کے نیازی نے اپنی گفتگو میںشرکاء کی جانب سے لانگ مارچ پر گفتگو کے دوران کہا کہ ساری باتیں پردے میں رہنے دی جائیں تو اچھا ہے،پردہ اٹھا تو سب عیاں ہو جائیگا۔چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آ ف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے کہا کہ میں نے سودی نظام کے خاتمے کیلئے بہت کوششیں کیں جن کا اعتراف امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے بھی کیا۔ملک میں سودی نظام کے خاتمہ کیلئے ا قدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیٹف گرے لسٹ سے نام نکلناخوش آئنداور بڑی کامیابی ہے،پاکستان کے معاشی حالات کوبہترہونے میں کچھ وقت لگے گا،دنیابھرمیں معاشی حالات تیزی سے خراب ہورہے ہیں،ہمیں مستقبل مزاجی سے مزیداقدامات کرنے کی ضرورت ہے،ماہرمعاشیات کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ملک میں ٹیکس کے نظام کوبہترکرنے کی ضرورت ہے،ملکی بر آمدات کوبڑھاناپڑے گا،قرضوں سے جان چھڑانی پڑے گی،ہمارے ملک کے سیاسی حالات بہترہونے سے مزیدکامیابیاں ملیں گی،بحثیت قوم ہمیں اپنے روئیوں کوتبدیل کرناپڑے گا،ڈاکٹرشاہدحسن صدیقی نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ ہمیں اپنے پاؤں پرکھڑاہوناپڑیگانہیں توحالات مشکل ہوتے جائیں گے،پاکستان کی سلامتی،دفاعی نظام،اثاثے سب معیشت بہترہونے سے جڑے ہیں،اسحاق ڈارچاہتے ہیں قرضے ری شیڈول ہوجائیں،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے سے بھی معاشی حالات ہترہونگے،ماہرمعاشیات نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات بہت سنگین ہیں،وزیرخزانہ کومعاشی اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے،ہم کبھی بھی قرضے لے کراپنے معاشی حالات بہترنہیں کرسکتے،میں نے سودی نظام کے خاتمے کیلئے بہت تجاویزپیش کیں۔صدرپی ایف یوجے افضل بٹ نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشدشریف بہت نڈرصحافی تھے،ارشدشریف کی و فات سے صحافی برادری دکھ میں مبتلاہے،سیاسی جماعتوں کوواقعہ کوسیاسی رنگ نہیں دیناچاہئیے،ہم صاف وشفاف تحقیقات کامطالبہ کرتے ہیں،بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں واقعہ کودوسرارنگ دیناچاہتی ہیں،ہمیں ذمہ دارشہری کاکرداراداکرتے تحقیقات کاانتظارکرناچاہئیے،افضل بٹ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام نہ ہوتومسائل درپیش رہتے ہیں،ملک کوبہتربنانے کیلئے معیشت میں استحکام ہونانہایت ضروری ہے،یہ وقت لانگ مارچ کرنے کانہیں،معاشی حالات ابترہیں،سیلاب زدگان کے دکھ دردکومحسوس کریں وہ مشکل سے دوچارہیں،انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان عدم اعتماد ہونے کے بعدسیاسی طورپرزیادہ متحرک ہیں،پاکستان میں سفیدپوش شخص مشکل سے دوچارہے،خداراعام آدمی کے حالات بہترکرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔اے این پی رہنما سینیٹر حاجی ہدایت اللہ نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہداکے دردکومحسوس کرسکتے ہیں،اے این پی کی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے،ارشدشریف کی شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتاہوں،ارشدشریف کے خاندان کیساتھ تعزیت کااظہارکرتاہوں،عمران خا ن کے دوست انہیں غلط مشورے دیتے ہیں،سیلابی صورتحال میں عمران خان جلسے کرتے پھرتے تھے،عوام عمران خان کے اس روئیے کویادرکھیں گے،عمران خان سے پوچھاجائے جوسیلاب زدگان کے نام پرپیسہ اکھٹاکیا وہ کہاں ہے؟لوگ مشکل سے دوچاراوریہ لانگ مارچ کرکے ملک کومسائل کاشکارکررہے ہیں،عمران خان کی حکومت کی نااہلی کی داستانیں ہیں،ہمیں سودی نظام کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں،سودی نظام اللہ اوراس کے رسول کے نظام کیخلاف کھلی جنگ ہے،آپ ریاست مدینہ کے بھی بات کرتے ہیں اورسودی نظام بھی چلتا رہا
پاکستان
خاص خبریں
دنیا
علاقائی
۔جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہو گا ملک کی معیشت ٹھیک نہیں ہو گی ایس کے نیازی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 27, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 417 Views
- 3 سال ago

