لالی وڈ کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کہتی ہیں 13 اکتوبر کا بے تابی سے انتظار ہے، فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” نیکسٹ لیول فلم ہے جو سینما انڈسٹری کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گی۔
انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تاریخ ساز فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” کے ڈائریکٹر بلال لاشاری، پروڈیوسر عمارہ حکمت کی جانب سے فلم شامل تمام فنکاروں کی تربیت دینے کا طریقہ بالکل مختلف تھا۔
حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے ’’دارو‘‘ کا کردار میرے لئے ہی بنا ہے، "دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” میں ایک بے خوف ملکہ کی طرح نظر آؤں گی جو ہر مشکل کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت نے میرے کردار کو مؤثر بنانے کیلئے میرے لئے بڑی محنت کی، دارو کے کردار کے لیے اپنا وزن بڑھایا۔ تمام فنکاروں کی فائٹنگ تربیت کیلئے خصوصی انسٹرکٹر کی خدمات لی گئیں۔
حمائمہ نے مزید کہا اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی، گوہر رشید، شفقت چیمہ، نیئر اعجاز سمیت تمام ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا۔
فلم 13 اکتوبر کو ملک سمیت دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ سینما گھروں کی جانب سے فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” کی نمائش سے قبل ہی بکنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ فلم بین فلم کی نمائش کا انتظار بے چینی سے کرنے لگے۔
فلم کی کاسٹ میں معروف اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی، عمائمہ ملک، گوہر رشید، علی عظمت اور شفقت چیمہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
فلم انڈسٹری کے نامور پروڈیوسر سجاد گل
اس موقع پر سینئر پروڈیوسر اداکار راشد خواجہ نے کہا کہ فلم کا بیک گراؤنڈ سکور میوزک سن کر رونگٹے کھڑے ہو گئے، اس سے بہتر ساؤنڈ ٹریک کسی پاکستانی فلم کا نہیں دیکھا، فلم انڈسٹری کی بحالی میں معاون ثابت ہوگی۔
13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” کے ڈائیلاگ نامور رائٹر ناصر ادیب نے لکھے ہیں جبکہ ہدایتکار بلال لاشاری نے تحریر اور ڈائریکٹ کیا ہے۔اداکارہ حمائمہ نے اپنے بالی ووڈ کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ” میں نے سنجے دت کے ساتھ سب سے پہلے فلم کی جو اب تک ریلیز نہیں ہو سکی اور پھر میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی جس پر مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہے”۔انہوں نے کہا کہ "اس فلم میں ایسا کوئی رومانوی سین نہیں تھا جس پر میں شرمندہ ہوں، میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا میں اس پر بھی شرمندہ نہیں ہوں”۔ان کا کہنا تھا کہ "اس وقت مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ میری پاکستانی عوام مجھ سے کس قسم کا کام چاہتی ہے اور اس فلم کے بعد میرے ساتھ کیسا رویہ اختیار کیا جائے گی "۔ اداکارہ نے کہا کہ” پاکستانی عوام کو کیا وہ عورت پسند ہے جو رو رہی ہو، جو اپنی ساس سے پِٹ رہی ہو یا اس کے ساتھ کوئی حادثہ ہورہا ہو ، جس کو طلاق ہو رہی ہو یا پھر ایک بولڈ عورت”۔حمائمہ ملک نے کہا کہ "میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی اوربہت انجوائے کیا، وہ ایک بہت اچھا انسان ہے۔انہوں نے اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی مجھے میری فلم "دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ” کیلئے مبارکباد دی "۔
یاد رہے کہ اس فلم کے ریلیز ڈیٹ کے پوسٹر کے آتے ہی بھارتی ادا کار ریتک روشن بھی تعریف کیے بغیر نا رہ سکے۔
انٹرٹینمنٹ
13 اکتوبر کا فنکاروں کو بھی بے تابی سے انتظار ، فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” ریلیز کیلئے تیار
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 4, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 963 Views
- 3 سال ago
