خاص خبریں

190 ملین پاونڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری تک موخر

190 ملین پاونڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری تک موخر

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری تک موخر کر دیا۔ عدالتی عملہ کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں۔ احتساب عدالت کے عملے نے بتایا کہ 190 ملین پانڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔ اس حوالے سے عدالتی عملے نے نیب پراسیکیوٹر اور پی ٹی آئی وکیل کو آگاہ کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاند ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا ہے۔نیب نے 13 نومبر 2023 کو 190ملین پانڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی تھی اور 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی تھی۔بعدازاں یکم دسمبر 2023 کو نیب نے 190ملین پانڈ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا تھا، ریفرنس فائل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی گئی تھی۔عدالت نے 27 فروری 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فردِ جرم عائد کی تھی۔ 190 ملین پانڈ ریفرنس میں 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں، نیب نے پہلے 59 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی تھی۔اس ریفرنس میں کل 35 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے، وکلا صفائی نے تمام 35 گواہان پر جرح مکمل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے