پاکستان خاص خبریں

2022 کے سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے ، وزیر اعظم

2022 کے سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے ، وزیر اعظم

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2022 کے سیلاب سے پاکستان کو اب تک 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔میاں شہباز شریف نے اسلام آباد میں این ڈی ایم اے پراجیکٹ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں کئی سیلابوں کا سامنا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب سے بہت تباہی آئی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی میں این ڈی ایم اے نے اہم کردار ادا کیا، لوگ دوسرے اداروں سے ڈیپوٹیشن پر این ڈی ایم اے میں آتے ہیں۔ تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے، این ڈی ایم نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر حکمت عملی مرتب کی اور اہم کام انجام دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے جنیوا میں ڈونر کانفرنس ہوئی، ہم نے جنیوا میں ڈونر کانفرنس میں بھی سیلاب متاثرین کے لیے آواز اٹھائی ہے کہ 2022 کے سیلاب سے پاکستان کو اب تک 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے اقدامات کیے جائیں۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ صوبوں اور وفاقی حکومت کی مشترکہ کوششوں سے متاثرین کی بحالی کو یقینی بنایا گیا۔ ایک ماڈل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے