پاکستان معیشت و تجارت

215 ارب کے نئے ٹیکس لگادیئے ،ملکی معیشت سکڑنے لگی ، اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی ذمے داری کسی اور کو دیدیں

9 مئی پُرتشدد احتجاج کیس؛ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

ملتان : شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو اسحاق ڈار پر اعتماد نہیں ، انہیں فی الفورمستعفی ہونا چاہیے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے بجٹ مسترد کردیا ہے ،215 ارب کے مزید ٹیکسز کی نوید قوم کو سنائی گئی ہے ، جس بج پرووٹنگ ہوگی ، وہ نیا فنانس بل ہوگا۔جو پہلے ٹیکس لگے و اپنی جگہ موجود ہیں ، اب مزید 215 ارب روپے کے ٹیکسز لگے ہیں ۔آئی ایم ایف کا اسحاق ڈار پر اعتماد نہیں ہے ، وزیراعظم نے بھی ایم ڈی آئی ایم ایف کیساتھ بات کی ، مزید 215 ارب روپے کا بوجھ پاکستانیوں پر ڈالا ہے ، آئی ایم ایف ریونیوٹارگٹ سے مطمئن نہیں ہے ، جو باتیں کی جارہی ہے ، وہ حقائق پر مبنی نہیں ہیں ، وقتی طورپرلوگوں کا منہ بند کیاجارہاہے ، لیکن پر پردہ نہیں ڈال سکیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے