پاکستان موسم

22 اور 23 جون کو کراچی کے مضافات میں بارش کا امکان

22 اور 23 جون کو کراچی کے مضافات میں بارش کا امکان

22 یا 23 جون کو شہر کے مضافات میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کل یا پرسوں سپرہائی وے اور اس کے گردونواح میں بارش ہوسکتی ہے۔سردار سرفراز نے رواں سال کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ پنجاب اور کشمیر میں مون سون کا آغاز 29 یا 30 جون سے ہو سکتا ہے جبکہ سندھ میں 5 یا 6 جولائی کے بعد شروع ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں تھم گئی ہیں اور آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ شہر میں بعض مقامات پر بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے