26 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کے لیے سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 31 اکتوبر کی کمیٹی میٹنگ میں 26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔خط کے مطابق فیصلہ کیا گیا تھا کہ کیس 4 نومبر کو فل کورٹ سنے گی، کمیٹی کے فیصلے کے باوجود کوئی کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی۔خط میں کہا گیا ہے کہ 2 ججز نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 26 ویں ترمیم کے خلاف کیس 4 نومبر کو فل کورٹ سنے گی، اسی ہفتے 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں فل کورٹ کے سامنے لگائی جائیں۔دونوں ججز نے 31 اکتوبر کے میٹنگ منٹس رجسٹرار کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔خط کے متن کے مطابق 2 رکنی ججز کمیٹی کا فیصلہ اب بھی برقرار ہے، ججز کمیٹی اجلاس میں کیے گئے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کی جانی چاہیے۔
پاکستان
26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کیلئے 2 سینئر ججز کا چیف جسٹس کو خط
- by Daily Pakistan
- نومبر 5, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 80 Views
- 2 مہینے ago