اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹی بلز کی نیلامی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے 260 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلامی میں فروخت کیے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 3 ماہ کے 39، 6 ماہ کے 87 اور 12 ماہ کے 134 ارب روپے کے بلز بیچے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 3 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 52 بیسز پوائنٹس کم ہو کر 18.97 فیصد رہی۔اعلامیے کے مطابق 6 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 54 بیسز پوائنٹس کم ہو کر 18.75 فیصد رہی، جبکہ 12 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 50 بیسز پوائنٹس کم ہو کر 17.74 فیصد رہی ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کا نیلامی میں 210 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز بیچنے کا ہدف تھا۔
پاکستان
معیشت و تجارت
260 ارب روپے کے ٹی بلز نیلامی میں فروخت
- by Daily Pakistan
- اگست 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 429 Views
- 4 مہینے ago