کالم

36 اضلاع کے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ اور محسن سپیڈ

قارئین کرام بہت کم عرصہ میں جتنا نام نگران وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے کمایا ہے شاید ہی اتنا نام کسی نے کمایا ہو عام آدمی ہو یا اشرفیہ محسن نقوی سپیڈ زبان زد عام ہے لوگ اب شہباز سپیڈ کو بھول گئے مگر محسن نقوی کو ضرور یاد رکھے گئے وقت جتنی تیزی سے گزر رہا ہے اسی تیزی سے صوبہ پنجاب کی عوام کے ذہنوں میں محسن نقوی بستہ جارہا ہے مجھے تو فکر ہے اگر الیکشن۔ ہوجاتے ہیں تو جو صوبہ پنجاب کا وزیر اعلی بنے گا تو کیا یہ کام اسی رفتار سے جاری رہے سکیںگے ہسپتال سڑکیں فلائی اوور تھانے زراعت یعنی کے ہر شعبہ میں محسن سپیڈ نے کارنامے سر انجام دیے ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گئے تو منتخب وزیر اعلیٰ کیلئے آنےوالے دنوں میں بہت بڑا چیلنج ہوگامحسن سپیڈ جیسی سپیڈ شاید کسی کے بس کی بات نہیں رہے گی کیونکہ کم عرصہ میں جو نام وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیدا کرلیا ہے جو ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے شائد اب اسکو توڑنا مشکل ہوگا اگلے دو تین ماہ میں صوبہ پنجاب کے ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہونگے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ ہوچکی ہوگی مریضوں کو بہترین ماحول میسر ہوچکا ہوگا مگر پہلے میں یہ بتاتا چلوں کے ہسپتالوں میں ڈاکٹر نرسز پیرا میڈیکل سٹاف کی شدید کمی ہے لیکن پنجاب پبلک سروس کمیشن کے پاس بھرتیوں کےلئے ابھی شائد ٹائم نہیں ہے بھرتیوں کے کیس تاحال پینڈنگ ہیں اگر وزیر اعلیٰ کے پاس بھرتیوں کا اختیار ہوتا تو 36 اضلاع کے ہسپتالوں میں کم از کم عملہ پورا ضرور ہوجاتا پنجاب میں سرکاری سطح پر کوئی بھی انٹیپنڈنٹ کینسر ہسپتال نہیں ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کے مناواں ہسپتال کو کینسر ہسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے صوبہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے کینسر کے مریضوں کےلئے انٹرنشنل لیول کی سہولیات ہونا اشد ضروری ہے کیسنر کے مریضوں کے مہنگے ٹیسٹوں کےلئے سرکاری سطح پر ایک ہی چھت تلے لیبارٹری کا ہونا ضروری ہے وزیر اعلیٰ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ اوکاڑہ کے ہسپتالوں کے دورے کیے ہیں ان دوروں میں بھی مریضوں کی مشکلات کم کرنے کےلئے چیف سیکرٹری پنجاب کو موقع پر احکامات دیے ہیں چیف سیکرٹری پنجاب ایک محنتی آفیسر ہیں صوبہ کی بیورو کریسی کے سربراہ ہیں جس طرح چیف سیکرٹری پنجاب وزیر اعلیٰ کے شانہ بشانہ ہسپتالوں کی بہتری کےلئے کام کررہے ہیں اسکی بھی مثال نہیں ملتی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ایک بہترین پولیس آفیسر ہیں آئی جی پنجاب۔ عوامی سٹائل میں شہریوں اور پولیس کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں جو کے قابل تعریف ہے آنےوالے چند دنوں میں شاہدرہ فلائی اوور نواز شریف فلائی اوور رنگ روڈ ایس ایل تھری اکبر چوک فلائی اوور عوام کےلئے کھول دیے جائیںگے یہ وہ پراجیکٹ ہیں جن سے شہر میں ٹریفک۔ کا دبا¶ کم ہوگا اور یہ پراجیکٹ شہر کےلئے انتہائی ضروری تھے وزیر اعلیٰ پنجاب ان پراجیکٹ کا معیار اور ٹائم سے مکمل کرنے کےلئے متعدد دورے کرچکے ہیں پراجیکٹ ٹائم سے مکمل کروانا وزیر اعلیٰ کا کارنامہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے