کالم

5 اگست یوم استحصال کشمیر!

اگست 2019ءکا سیاہ دن جب دنیا کے سامنے بھارت کا مکرہ چہرہ نہ صرف بے نقاب ہوا بلکہ گزشتہ 75 سالوں سے مظلوم کشمیریوں پر ہونیوالے بھارت کی جانب سے جاری مظالم پر دنیا کی بھی آنکھیں کھل گئیں۔ 5اگست 2019 تاریخ میں ہمیشہ یوم سیاہ5 کے طور پر یاد رکھا جائے گا.اہلیان کشمیر سے دھوکہ نوآبادکاروں کی جانب سے استحصال کی ایک بدترین مثال ہے۔5اگست 2019ءیوم استحصال کے موقع پر نہ صرف پاکستان ۔ مقبوضہ و جموں کشمیر سمیت پوری دنیا میں بھارتی مظالم کیخلاف بھرپور احتجاج کیاجاتا ہے۔یوم استحصال کے موقع پر کشمیریوں کے تسلیم شدہ حق خود ارادیت اور جدوجہد آزادی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاجاتا ہے۔اس وقت مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے اور بھا رتی سرکار نے جنت نظیر وادی کشمیر کو نہ ٹ جہنم بنا دیا ہے بلکہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی صحافیوں کا بھی داخلہ ممنوع کردیا ہے ۔ پاکستان نے جہاں ہمیشہ پوری دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کیلئے نہ صرف آواز اٹھائی ہے بلکہ بھارت کیساتھ جتنی بھی جنگیں ہوئیں وہ اپنے مظلوم بھائیوں کی آزادی کیلئے اور بھارت کی مکرہ سازشوں کا قلع قمع کرنے کیلئے ہوئیں۔اس وقت ملک میں مسلم لیگ ن کی جمہوری حکومت ہے اور وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ پوری دنیا میں جہاں بھی جاتے ہیں سب سے پہلے اپنے مظلوم بھائیوں کیلئے آواز بلند کرتے ہیں۔نہ صرف حکومت پاکستان بلکہ پاکستان کی غیور عوام بھی ہمیشہ سے اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے ۔ گزشتہ روز بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔یہ نمائش پورا ہفتہ جاری رہے گی اور اس نمائش کے ذریعہ بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے بے گناہ عوام کی حالت زار کو اجاگر کیا جائیگا۔تصویری نمائش مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو درپیش جدوجہد اور مشکلات کی ایک بصری داستان پیش کرتی ہے۔ تصاویر پر مبنی یہ نمائش انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں انصاف اور امن کو یقینی بنانے کےلئے بین الاقوامی مداخلت کی فوری ضرورت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی کاوش کی عکاسی کرتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر یوم استحصال کشمیر کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جائز جدوجہد میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔سفیر نے کہا کہ یہ نمائش کشمیری عوام کی حالت زار کی جانب بین الاقوامی توجہ مبذول کرانے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ یہ بہت اہم ہے کہ دنیا بھارتی غیر قانونی زیر تسلط کشمیر میں ہونےوالی ناانصافیوں کا ادراک کرے۔یہ جاری تنازعہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی پر مبنی ہندوستان کے غیر قانونی اقدام کی بھرپور یاد دہانی کراتی ہے ، برسلز میں پاکستان کے سفارت خانہ نے عوام کو نمائش دیکھنے اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی دعوت دی۔بھارت کی تاریخ سیاہیوں سے لتھڑی پڑی ہے۔ لیکن پانچ اگست دوہزار انیس کے یوم سیاہ کی تاریکیوں نے اس کا چہرہ مزید مسخ کر کے رکھ دیا ہے۔بھارت ایک فاشسٹ حکومت کے زیرتسلّط ہے، جس کے تمام نظریات وہی ہیں جو آر ایس ایس جیسی دہشت گرد تنظیم کے ہیںاور آر ایس ایس کے بانیوں کے سامنے ہٹلراور مسولینی ہیروکی حیثیت رکھتے ہیں،جن کے جبر واستبدادکی مثالوں سے تاریخ کے صفحات بھرے ہوئے ہیں۔بھارت کی بی جے پی کا وزیراعظم نریندرمودی ایک ”خون پینے والی بلا“کے طورپر مشہور ہے، اسے گجرات کے قصائی کانام بھی دیا گیاجہاں اس نے ہزاروں مسلمانوں کو ایک ٹرین میں زندہ جلا دیا تھا ۔ نریندرمودی کے فاشزم نظریئے میں آئین کی بھی کوئی حیثیت وقدروقیمت نہیں ۔ ریا ستی جبر و تشدد کے ذریعے زیادہ دیر تک کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں او ر ہر فورم پر ان کی مددجاری رکھیں گے ۔ مودی کی کشمیریوں کو یرغمال رکھنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ تاریخ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے