جرائم

6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت

کراچی؛ کمسن بچہ اغوا، 8 کروڑ تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ

بھارتی عدالت نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت سنادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اپنی ہی رشتہ دار 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں 34 سالہ شخص کو سزائے موت سنادی۔استغاثہ کے مطابق ملزم نے اپنی 6 سالہ دور کی رشتہ دار بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور پکڑے جانے کے خوف سے اُس نے معصوم بچی کو گلا دباکر قتل کرنے کے بعد لاش جھاڑیوں میں پھینک دی۔عدالت نے گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں اُسے مجرم قرار دیتے ہوئے کہا مذکورہ شخص عادی جرائم پیشہ ہے جو اس سے قبل 2018 میں بھی ایک قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور جس وقت ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تب وہ ضمانت پر رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے