پاکستان میں تباہ کن زلزلے کو 19 برس بیت گئے۔ 8 اکتوبر 2005 کو 7.6 شدت کے زلزلے نے آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔زلزلے میں 80 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ بستیاں ملبے کے ڈھیر میں بدل گئیں، ہلچل مچانے والے شہر لمحوں میں اجڑ گئے۔یاد رہے کہ زلزلے سے کل 28000 مربع کلومیٹر کا رقبہ متاثر ہوا جس سے 400 دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ متاثرہ علاقوں میں 16 ہزار سکول اور 80 فیصد مراکز صحت مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔اس مشکل وقت میں پاکستان اور اس کے دوست ممالک نے بروقت ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کر کے زلزلہ متاثرین کی زندگی کو بحال کرنے میں فعال کردار ادا کیا۔
پاکستان
8 اکتوبر 2005 پاکستان میں تباہ کن زلزلے کا 19 واں سال
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 81 Views
- 4 مہینے ago