وفاقی وزیر اطلاعات عطار تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعض کرداروں کو سزا مل گئی اور اب مرکزی کردار کی باری ہے۔لاہور میں اپنے حلقہ انتخاب گرین ٹان میں لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطار تارڑ نے کہا کہ ہم انتشار اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، سیاسی مذاکرات کے قائل ہیں اور مذاکرات کرنا بھی جانتے ہیں مگر ملک میں سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی۔انہوں نے کہا کہ 9مئی ناقابل معافی جرم ہے، ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ہوگی، سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے کیے گئے، شہدا کی یادگاروں کو مسمار کیا گیا، ملکی دفاعی تنصیبات پر حملے کیے گئے، دفاعی نظام کو نقصان پہنچایاگیا، دشمن کا خواب پورا کرنے والے خاطر جمع رکھیں۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں بعد میں پاکستان پہلے ہے، اختلافات سیاستدانوں سے کریں، شہدا کے ساتھ دشمنی کیوں کرتے ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی جماعت نے ملک میں مہنگائی کم کی، معیشت کے تمام اعشاریے مثبت ہیں، مہنگائی مزید کم ہوگی، عوام کی مشکلات حل کریں گے۔
پاکستان
9 مئی کے بعض کرداروں کو سزا مل گئی ،اب مرکزی کردار کی باری ہے: عطا تارڑ
- by Daily Pakistan
- دسمبر 23, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 11 Views
- 13 گھنٹے ago