بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.1°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

مذاکرات این آر او کیلئے نہیں پاکستان کیلئے ہوں گے،طلال چوہدری

Monday, 23 December, 2024

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کسی این آر او کے لیے نہیں پاکستان کے مسائل کے لیے ہوں گے۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نیک نیتی سے ہاتھ بڑھاتی رہی ہے، مذاکرات دھونس دھمکی سے نہیں ہوں گے۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کے استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات 190 ملین پانڈ کی معافی کے لیے نہیں ہوں گے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو کیسے معافی مل سکتی ہے؟ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے معافی مانگیں گے تو وقت ضائع کریں گے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ دھونس اور دھمکی کو دماغ سے نکالیں اور سیاسی رویہ اختیار کریں۔طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی والے کے پی کے میں 13 سال مسلسل حکومت کے باوجود کچھ نہ کر سکے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں